18 اکتوبر 2014 - 09:10
شام کے شہر کوبانی سے داعش کے افراد فرار

شام کے شہر کوبانی سے داعش دہشت گرد گروہ نے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق المیادین ٹی وی چینل نے کرد حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ داعش کے افراد عین العرب یا کوبانی شہر سے پسپائی اختیار کرکے اس شہر کے اطراف میں دیہی علاقوں کی طرف فرار کرگئے ہیں۔ کردوں نے عین العرب میں داعش کےمتعدد دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں اور المیادین چینل نے بھی عین العرب میں عوام کے جشن کی تصاویر شائع کی ہیں۔داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جاری کاروائیوں میں اس گروہ کے بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

.......

/169